تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 163
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ﴿163﴾
- اِلَّاسوائے
- مَنْ هُوَجو۔ وہ
- صَالِجانے والا
- الْجَحِيْمِجہنم
Translation · Tafheem-ul-Quran
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھُلسنے والا ہو۔ 90
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 90
اس آیت کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے " پس تم اور تمہاری یہ عبادت، اس پر تم کسی کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے صرف اس کو جو ـــــــــــ " اس دوسرے ترجمے کے لحاظ سے مطلب یہ ہوگا کہ اے گمراہو، یہ جو تم ہماری پرستش کر رہے ہو اور ہمیں اللہ رب العالمین کی اولاد قرار دے رہے ہو، اس سے تم ہم کو فتنے میں نہیں ڈال سکتے۔ اس سے تو کوئی ایسا احمق ہی فتنے میں پڑ سکتا ہے جس کی شامت سر پر سوار ہو۔ دوسرے الفاظ میں گویا فرشتے اپنے ان پرستاروں سے کہہ رہے ہیں کہ " برد ایں دام بر مرغ وگرنہ "۔