Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 19

  1. فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ﴿19﴾

    1. فَاِنَّمَا هِىَپس اس کے سوا نہیں وہ
    2. زَجْرَةٌللکار
    3. وَّاحِدَةٌایک
    4. فَاِذَاپس ناگہاں
    5. هُمْوہ
    6. يَنْظُرُوْنَدیکھنے لگیں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
بس ایک ہی جھِڑکی ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جارہی ہے)دیکھ رہے ہوں گے۔ 12
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 12 یعنی جب یہ بات ہونے کا وقت آئے گا تو دنیا کو دوبارہ برپا کردینا کوئی بڑا لمبا چوڑا کام نہ ہوگا۔ بس ایک ہی جھڑکی سوتوں کو جگا اٹھانے کے لیے کافی ہوگی۔ " جھڑکی " کا لفظ یہاں بہت معنیٰ خیز ہے، اس سے بعث بعد الموت کا کچھ ایسا نقشہ نگاہوں کے سامنے آتا ہے کہ ابتدائے آفرینش سے قیامت تک جو انسان مرے تھے وہ گویا سوتے پڑے ہیں، یکایک کوئی ڈانٹ کر کہتا ہے " اٹھ جاؤ " اور بس آن کی آن میں وہ سب اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔