Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 21

  1. هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ع﴿21﴾

    1. ھٰذَایہ
    2. يَوْمُ الْفَصْلِفیصلے کا دن
    3. الَّذِيْوہ جس
    4. كُنْتُمْتم تھے
    5. بِهٖاس کو
    6. تُكَذِّبُوْنَجھٹلاتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھُٹلا یا کرتے تھے۔“ 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 13 ہو سکتا ہے کہ یہ بات ان سے اہل ایمان کہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ فرشتوں کا قول ہو، ہوسکتا ہے کہ میدان حشر کا سارا ماحول اس وقت زبان حال سے یہ کہہ رہا ہو، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ خود انہی لوگوں کا دوسرا رد عمل ہو۔ یعنی اپنے دلوں میں وہ اپنے آپ ہی کو مخاطب کر کے کہیں کہ دنیا میں ساری عمر تم یہ سمجھتے رہے کہ کوئی فیصلے کا دن نہیں آنا ہے، اب آگئی تمہاری شامت، جس دن کو جھٹلاتے تھے وہی سامنے آگیا۔