تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 33
فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ﴿33﴾
- فَاِنَّهُمْپس بیشک وہ
- يَوْمَئِذٍاس دن
- فِي الْعَذَابِعذاب میں
- مُشْتَرِكُوْنَمشترک (شریک)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے۔ 20
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 20
یعنی پیرو بھی اور پیشوا بھی، گمراہ کرنے والے بھی اور گمراہ ہونے والے بھی، ایک ہی عذاب میں شریک ہوں گے۔ نہ پیروؤں کا یہ عذر مسموع ہوگا کہ وہ خود گمراہ نہیں ہوئے تھے بلکہ کیا گیا تھا۔ اور نہ پیشواؤں کی اس معذرت کو قبول کیا جائے گا کہ گمراہ ہونے والے خود ہی راہ راست کے طالب نہ تھے۔