تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 84
Tafseerاِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ﴿84﴾
- اِذْ جَآءَ(یاد کرو) جب وہ آیا
- رَبَّهٗاپنا رب
- بِقَلْبٍدل کے ساتھ
- سَلِيْمٍصاف
Translation · Tafheem-ul-Quran
جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا 44
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصّٰٓفّٰت 44
رب کے حضور آنے سے مراد اس کی طرف رجوع کرنا اور سب سے منہ موڑ کر اسی کا رخ کرنا ہے۔ اور " قلب سلیم " کے معنی " صحیح سلامت دل " کے ہیں۔ یعنی ایسا دل جو تمام اعتقادی اور اخلاقی خرابیوں سے پاک ہو، جس میں کفر و شرک اور شکوک و شبہات کا شائبہ تک نہ ہو، جس میں نافرمانی اور سرکشی کا کوئی جذبہ نہ پایا جاتا ہو، جس میں کوئی ایچ پیچ اور الجھاؤ نہ ہو، جو ہر قسم کے برے میلانات اور ناپاک خواہشات سے بالکل صاف ہو، جس کے اندر کسی کے لیے بغض و حسد یا بد خواہی نہ پائی جاتی ہو، جس کی نیت میں کوئی کھوٹ نہ ہو۔
سورة الصّٰٓفّٰت 45
حضرت ابراہیم ؑ کے اس قصے کی مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، ص 552 تا 560۔ جلد سوم ص 69۔ 70۔ 163 تا 170۔ 499 تا 506۔ 686 تا 694۔