Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 38. Saad · Ayah 29

  1. كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴿29﴾

    1. كِتٰبٌایک کتاب
    2. اَنْزَلْنٰهُہم نے اسے نازل کیا
    3. اِلَيْكَآپ کی طرف
    4. مُبٰرَكٌمبارک
    5. لِّيَدَّبَّرُوْٓاتاکہ وہ غور کریں
    6. اٰيٰتِهٖاس کی آیات
    7. وَلِيَتَذَكَّرَاور تاکہ نصیحت پکڑیں
    8. اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ ایک بڑی برکت والی کتاب 31 ہے جو (اے محمدؐ)ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة صٓ 31 برکت کے لغوی معنی ہیں " افزائش خیر وسعادت "۔ قرآن مجید کو برکت والی کتاب کہنے کے معنی یہ ہیں کہ یہ انسان کے لیے نہایت مفید کتاب ہے۔ اس کی زندگی کو درست کرنے کے لیے بہترین ہدایات دیتی ہے، اس کی پیروی میں آدمی کا نفع ہی نفع ہے، نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔