تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 37
Tafseerوَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ﴿37﴾
- وَمَنْاور جس
- يَّهْدِ اللّٰهُاللہ ہدایت دے
- فَمَاتو نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مِنْکوئی
- مُّضِلٍّ ۭگمراہ کرنے والا
- اَلَيْسَکیا نہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِعَزِيْزٍغالب
- ذِي انْتِقَامٍبدلہ لینے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جسے وہ ہدایت دے اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟ 56
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّمَر 56
یعنی یہ بھی ہدایت سے ان کی محرومی ہی کا کرشمہ ہے کہ ان احمقوں کو اپنے ان معبودوں کی طاقت و عزت کا تو بڑا خیال ہے۔ مگر انہیں اس بات کا خیال کبھی نہیں آتا کہ اللہ بھی کوئی زبردست ہستی ہے اور شرک کر کے اس کی جو توہین یہ کر رہے ہیں اس کی بھی کوئی سزا انہیں مل سکتی ہے۔