تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 5
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ۚ یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ﴿5﴾
- خَلَقَاس نے پیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضَاور زمین
- بِالْحَقِّ ۚحق (درست تدبیر کے) ساتھ
- يُكَوِّرُوہ لپیٹتا ہے
- الَّيْلَرات
- عَلَي النَّهَارِدن پر
- وَيُكَوِّرُ النَّهَارَاور دن کو لپیٹتا ہے
- عَلَي الَّيْلِرات پر
- وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیا
- الشَّمْسَسورج
- وَالْقَمَرَ ۭاور چاند
- كُلٌّ يَّجْرِيْہر ایک چلتا ہے
- لِاَجَلٍایک مدت
- مُّسَمًّى ۭمقررہ
- اَلَایاد رکھو
- هُوَ الْعَزِيْزُوہ غالب
- الْغَفَّارُبخشنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس نے آسمانوں اور زمین کو بر حق پیدا کیا ہے۔ 10 وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے۔ اُسی نے سُورج اور چاند کو اس طرح مسخّر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چلے جا رہا ہے۔ جان رکھو، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے 11
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّمَر 10
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم صفحہ 479 و 525 جلد سوم، ص 703۔
سورة الزُّمَر 11
یعنی زبردست ایسا ہے کہ اگر وہ تمہیں عذاب دینا چاہے تو کوئی طاقت اس کی مزاحمت نہیں کرسکتی۔ مگر یہ اس کا کرم ہے کہ تم یہ کچھ گستاخیاں کر رہے ہو اور اور پھر بھی وہ تم کو فوراً پکڑ نہیں لیتا بلکہ مہلت پر مہلت دیے جاتا ہے۔ اس مقام پر عقوبت میں تعجیل نہ کرنے اور مہلت دینے کو مغفرت (درگزر) سے تعبیر کیا گیا ہے۔