تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 50
قَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿50﴾
- قَدْ قَالَهَایقینا یہ کہا تھا
- الَّذِيْنَجو لوگ
- مِنْسے
- قَبْلِهِمْان سے پہلے
- فَمَآ اَغْنٰىتو وہ نہ دور کیا
- عَنْهُمْان سے
- مَّاجو
- كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کرتے تھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہی بات اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی کہہ چکے ہیں ، مگر جو کچھ وہ کماتے تھے وہ ان کے کسی کام نہ آیا۔ 68
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّمَر 68
مطلب یہ ہے کہ جب ان کی شامت آئی تو وہ قابلیت بھی دھری رہ گئی جس کا انہیں دعویٰ تھا، اور یہ بات بھی کھل گئی کہ وہ اللہ کے مقبول بندے نہ تھے۔ ظاہر ہے کہ اگر ان کی یہ کمائی مقبولیت اور صلاحیت کی بنا پر ہوتے تو شامت کیسے آجاتی۔