Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 62

  1. اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١٘ وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ﴿62﴾

    1. اَللّٰهُاللہ
    2. خَالِقُپیدا کرنے والا
    3. كُلِّ شَيْءٍ ۡہر شے
    4. وَّهُوَاور وہ
    5. عَلٰيپر
    6. كُلِّہر
    7. شَيْءٍشے
    8. وَّكِيْلٌنگہبان
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے۔ 73
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّمَر 73 یعنی اس نے دنیا کو پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا ہے، بلکہ وہی ہر چیز کی خبر گیری اور نگہبانی کر رہا ہے۔ دنیا کی تمام چیزیں جس طرح اس کے پیدا کرنے سے وجود میں آئی ہیں اسی طرح وہ اس کے باقی رکھنے سے باقی ہیں، اس کے پرورش کرنے سے پھل پھول رہی ہیں، اور اس کی حفاظت و نگرانی میں کام کر رہی ہیں۔