Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 2

  1. وَ اٰتُوا الْیَتٰمٰۤى اَمْوَالَهُمْ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِیْثَ بِالطَّیِّبِ١۪ وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَهُمْ اِلٰۤى اَمْوَالِكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حُوْبًا كَبِیْرًا﴿2﴾

    1. وَاٰتُوااور دو
    2. الْيَتٰمٰٓىیتیم (جمع)
    3. اَمْوَالَھُمْان کے مال
    4. وَلَااور نہ
    5. تَتَبَدَّلُوابدلو
    6. الْخَبِيْثَناپاک
    7. بِالطَّيِّبِپاک سے
    8. وَلَااور نہ
    9. تَاْكُلُوْٓاکھاؤ
    10. اَمْوَالَھُمْان کے مال
    11. اِلٰٓىطرف (ساتھ)
    12. اَمْوَالِكُمْاپنے مال
    13. اِنَّهٗبیشک
    14. كَانَہے
    15. حُوْبًاگناہ
    16. كَبِيْرًابڑا
Translation · Tafheem-ul-Quran
یتیموں کے مال اُن کو واپس دو،2 اچھے مال کو بُرے مال سے نہ بدل لو،3 اور اُن کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جاوٴ، یہ بہت بڑا گناہ ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النِّسَآء 2 یعنی جب تک وہ بچے ہیں، ان کے مال انہی کے مفاد پر خرچ کرو اور جب بڑے ہوجائیں تو جو ان کا حق ہے وہ انہیں واپس کردو۔ سورة النِّسَآء 3 جامع فقرہ ہے جس کا ایک مطلب یہ ہے کہ حلال کی کمائی کے بجائے حرام خوری نہ کرنے لگو، اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ یتیموں کے اچھے مال کو اپنے برے مال سے نہ بدل لو۔