Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 91

  1. سَتَجِدُوْنَ اٰخَرِیْنَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّاْمَنُوْكُمْ وَ یَاْمَنُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ كُلَّمَا رُدُّوْۤا اِلَى الْفِتْنَةِ اُرْكِسُوْا فِیْهَا١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَعْتَزِلُوْكُمْ وَ یُلْقُوْۤا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ وَ یَكُفُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا۠ع﴿91﴾

    1. سَتَجِدُوْنَاب تم پاؤ گے
    2. اٰخَرِيْنَاور لوگ
    3. يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
    4. اَنْ يَّاْمَنُوْكُمْکہ تم سے امن میں رہیں
    5. وَاور
    6. يَاْمَنُوْاامن میں رہیں
    7. قَوْمَھُمْاپنی قوم
    8. كُلَّمَاجب کبھی
    9. رُدُّوْٓالوٹائے (بلائے جاتے ہیں)
    10. اِلَى الْفِتْنَةِفتنہ کی طرف
    11. اُرْكِسُوْاپلٹ جاتے ہیں
    12. فِيْھَااس میں
    13. فَاِنْپس اگر
    14. لَّمْ يَعْتَزِلُوْكُمْتم سے کنارہ کشی نہ کریں
    15. وَيُلْقُوْٓااور (نہ) ڈالیں وہ
    16. اِلَيْكُمُتمہاری طرف
    17. السَّلَمَصلح
    18. وَيَكُفُّوْٓااور روکیں
    19. اَيْدِيَھُمْاپنے ہاتھ
    20. فَخُذُوْھُمْتو انہیں پکڑو
    21. وَاقْتُلُوْھُمْاور انہیں قتل کرو
    22. حَيْثُجہاں کہیں
    23. ثَقِفْتُمُوْھُمْتم انہیں پاؤ
    24. وَاُولٰٓئِكُمْاور یہی لوگ
    25. جَعَلْنَاہم نے دی
    26. لَكُمْتمہارے لیے
    27. عَلَيْهِمْان پر
    28. سُلْطٰنًاسند (حجت)
    29. مُّبِيْنًاکھلی
Translation · Tafheem-ul-Quran
ایک اور قسم کے منافق تمہیں ایسے ملیں گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی، مگر جب کبھی فتنہ کا موقع پائیں گے اس میں کود پڑیں گے ایسے لوگ اگر تمہارے مقابلہ سے باز نہ رہیں اور صلح و سلامتی تمہارے آگے پیش نہ کریں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو جہاں وہ ملیں انہیں پکڑو اور مارو، ان پر ہاتھ اٹھانے کے لیے ہم نے تمہیں کھلی حجت دے دی ہے
Tafheem-ul-Quran - 4 : 91