Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 20

  1. وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ۠ع﴿20﴾

    1. وَاللّٰهُاور اللہ
    2. يَقْضِيْفیصلہ کرتا ہے
    3. بِالْحَقِّ ۭحق کے ساتھ
    4. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    5. يَدْعُوْنَپکارتے ہیں
    6. مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    7. لَا يَقْضُوْنَنہیں فیصلے کرتے
    8. بِشَيْءٍ ۭکچھ بھی
    9. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    10. هُوَوہ
    11. السَّمِيْعُسننے والا
    12. الْبَصِيْرُدیکھنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اللہ ٹھیک ٹھیک بےلاگ فیصلہ کر ے گا۔ رہے وہ جن کو (یہ مشرکین)اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں۔ بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سُننے اور دیکھنے والا ہے۔ 33
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِن 33 یعنی تمہارے معبودوں کی طرح وہ کوئی اندھا بہرا خدا نہیں ہے جسے کچھ پتہ نہ ہو کہ جس آدمی کے معاملے کا وہ فیصلہ کر رہا ہے اس کے کیا کرتوت تھے۔