تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 54
اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ۠ع﴿54﴾
- اَلَآخوب یاد رکھو
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- فِيْ مِرْيَةٍشک میں
- مِّنْ لِّقَآءِملاقات سے
- رَبِّهِمْ ۭاپنا رب
- اَلَآیاد رکھو !
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کا
- مُّحِيْطٌاحاطہ کئے ہوئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
آگاہ رہو، یہ لوگ اپنےربّ کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں۔ 72 سُن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے۔73
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 72
یعنی ان کے اس رویہ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کبھی ان کو اپنے رب کے سامنے جانا ہے اور اپنے اعمال کی جواب دہی کرنی ہے۔
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 73
یعنی اس کی گرفت سے بچ کر یہ کہیں جا نہیں سکتے اور اس کے ریکارڈ سے ان کی کوئی حرکت چھوٹ نہیں سکتی۔