Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 42. Ash-Shura · Ayah 49

  1. لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ﴿49﴾

    1. لِلّٰهِاللہ ہی کے لیے ہے
    2. مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
    3. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    4. يَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہے
    5. مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
    6. يَهَبُعطا کرتا ہے
    7. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہتا ہے
    8. اِنَاثًالڑکیاں
    9. وَّيَهَبُاور عطا کرتا ہے
    10. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہتا ہے
    11. الذُّكُوْرَلڑکے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے 76 ، جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّوْرٰی 76 یعنی کفر و شرک کی حماقت میں جو لوگ مبتلا ہیں وہ اگر سمجھانے سے نہیں مانتے تو نہ مانیں، حقیقت اپنی جگہ حقیقت ہے۔ زمین و آسمان کی بادشاہی دنیا کے نام نہاد بادشاہوں اور جباروں اور سرداروں کے حوالے نہیں کردی گئی ہے، نہ کسی نبی یا ولی یا دیوی اور دیوتا کا اس میں کوئی حصہ ہے، بلکہ اس کا مالک اکیلا اللہ تعالیٰ ہے۔ اس سے بغاوت کرنے والا نہ اپنے بل بوتے پر جیت سکتا ہے، نہ ان ہستیوں میں سے کوئی آ کر اسے بچا سکتی ہے جنہیں لوگوں نے اپنی حماقت سے خدائی اختیارات کا مالک سمجھ رکھا ہے۔