تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 46
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ﴿46﴾
- كَغَلْيِمانند جوش کھانے
- الْحَمِيْمِکھولتے پانی
Translation · Tafheem-ul-Quran
جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الدُّخَان 39
اصل میں لفظ " المُھل " استعمال ہوا ہے جس کے کئی معنی ہیں پگھلی ہوئی دھات۔ پیپ لہو۔ پگھلا ہوا تارکول۔ لاوا تیل کی تلچھٹ۔ یہ مختلف معنی اہل لغت اور مفسرین نے بیان کیے ہیں۔ لیکن اگر زقوم سے مراد وہی چیز ہے جسے ہمارے ہاں تھوہر کہتے ہیں، تو اس کو چبانے سے جو رس نکلے گا، اغلب یہی ہے کہ وہ تیل کی تلچھٹ سے مشابہ ہوگا۔