تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 51
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ﴿51﴾
- اِنَّ الْمُتَّقِيْنَبیشک متقی لوگ
- فِيْ مَقَامٍجگہ پر ہوں گے
- اَمِيْنٍامن والی
Translation · Tafheem-ul-Quran
خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے۔40
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الدُّخَان 40
امن کی جگہ سے مراد ایسی جگہ ہے جہاں کسی قسم کا کھٹکا نہ ہو۔ کوئی پریشانی، کوئی خطرہ اور اندیشہ، کوئی مشقت اور تکلیف لاحق نہ ہو۔ حدیث میں آتا ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا، " اہل جنت سے کہہ دیا جائے گا کہ یہاں تم ہمیشہ تندرست رہو گے کبھی بیمار نہ ہوگے، ہمیشہ زندہ رہو گے کبھی نہ مرو گے، ہمیشہ خوشحال رہو گے کبھی خستہ حال نہ ہو گے، ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہ ہوگے " (مسلم بروایت ابوہریرہ و ابو سعید خدری)۔