تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 23
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۖ٘ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ﴿23﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- الْعِلْمُعلم
- عِنْدَ اللّٰهِ ڮاللہ کے پاس ہے
- وَاُبَلِّغُكُمْاور میں پہنچاتا ہوں تمہیں
- مَّآ اُرْسِلْتُجو میں بھیجا گیا ہوں
- بِهٖاس کے ساتھ
- وَلٰكِنِّىْٓاور لیکن میں
- اَرٰىكُمْدیکھتا ہوں تمہیں
- قَوْمًاگروہ، لوگ
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت کرتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس نے کہاکہ”اِس کا علم تو اللہ کو ہے،26 میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو۔“27
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 26
یعنی یہ بات اللہ ہی جانتا ہے کہ تم پر عذاب کب آئے گا۔ اس کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے کہ تم پر کب عذاب نازل کیا جائے اور کب تک تمہیں مہلت دی جائے۔
سورة الْاَحْقَاف 27
یعنی تم اپنی نادانی سے میری اس تنبیہ کو مذاق سمجھ رہے ہو اور کھیل کے طور پر عذاب کا مطالبہ کئے جاتے ہو۔ تمہیں اندازہ نہیں ہے کہ خدا کا عذاب کیا چیز ہوتا ہے اور تمہاری حرکات کی وجہ سے وہ کس قدر تمہارے قریب آ چکا ہے۔