تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 16
Tafseerیَّهْدِیْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ بِاِذْنِهٖ وَ یَهْدِیْهِمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿16﴾
- يَّهْدِيْہدایت دیتا ہے
- بِهِاس سے
- اللّٰهُاللہ
- مَنِ اتَّبَعَجو تابع ہوا
- رِضْوَانَهٗاس کی رضا
- سُبُلَراہیں
- السَّلٰمِسلامتی
- وَيُخْرِجُهُمْاور وہ انہیں نکالتا ہے
- مِّنَسے
- الظُّلُمٰتِاندھیرے
- اِلَى النُّوْرِنور کی طرف
- بِاِذْنِهٖاپنے حکم سے
- وَيَهْدِيْهِمْاور انہیں ہدایت دیتا ہے
- اِلٰيطرف
- صِرَاطٍراستہ
- مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
Translation · Tafheem-ul-Quran
جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کے طریقے بتاتا ہے38 اور اپنے اذن سے اُن کو اندھیروں سے نکال کر اُجالے کی طرف لاتا ہے اور راہِ راست کی طرف ان کی رہنمائی ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَآىِٕدَة 38
”سلامتی“ سے مراد غلط بینی، غلط اندیشی اور غلط کاری سے بچنا اور اس کے نتائج سے محفوظ رہنا ہے۔ جو شخص اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی زندگی سے روشنی حاصل کرتا ہے اسے فکر و عمل کے ہر چورا ہے پر یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ کس طرح ان غلطیوں سے محفوظ رہے۔