تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 19
Tafseerیٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا یُبَیِّنُ لَكُمْ عَلٰى فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا جَآءَنَا مِنْۢ بَشِیْرٍ وَّ لَا نَذِیْرٍ١٘ فَقَدْ جَآءَكُمْ بَشِیْرٌ وَّ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ع﴿19﴾
- يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
- قَدْ جَآءَكُمْتحقیق تمہارے پاس آئے
- رَسُوْلُنَاہمارے رسول
- يُبَيِّنُوہ کھول کر بیان کرتے ہیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- عَلٰيپر (بعد)
- فَتْرَةٍسلسلہ ٹوٹ جانا
- مِّنَسے (کے)
- الرُّسُلِرسول (جمع)
- اَنْکہ کہیں
- تَقُوْلُوْاتم کہو
- مَا جَآءَنَاہمارے پاس نہیں آیا
- مِنْکوئی
- بَشِيْرٍخوشخبری دینے والا
- وَّلَااور نہ
- نَذِيْرٍڈرانے والا
- فَقَدْ جَآءَكُمْتحقیق تمہارے پاس آگئے
- بَشِيْرٌخوشخبری سنانے والے
- وَّنَذِيْرٌاور ڈرانے والے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- قَدِيْرٌقدرت والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے اہلِ کتاب ! ہمارا یہ رسُول ایسے وقت تمہارے پاس آیا ہے اور دین کی واضح تعلیم تمہیں دے رہا ہے جبکہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ ایک مدّت سے بند تھا، تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا۔ سو دیکھو ! اب وہ بشارت دینے اور ڈرانے والا آگیا۔۔۔۔اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔41
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَآىِٕدَة 41
اس موقع پر یہ فقرہ نہایت بلیغ و لطیف ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ جو خدا پہلے بشارت دینے والے اور ڈرانے والے بھیجنے پر قادر تھا اسی نے محمد ﷺ کو اس خد مت پر مامور کیا ہے اور وہ ایسا کرنے پر قادر تھا۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اگر تم نے اس بشیر و نذیر کی بات نہ مانی تو یاد رکھو کہ اللہ قادر و توانا ہے۔ ہر سزا جو وہ تمہیں دینا چاہے بلا مزاحمت دے سکتا ہے۔