تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 51. Adh-Dhaariyat · Ayah 15
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿15﴾
- اِنَّ الْمُتَّقِيْنَبیشک متقی (جمع)
- فِيْ جَنّٰتٍباغات میں
- وَّعُيُوْنٍاور چشمے
Translation · Tafheem-ul-Quran
البتہ متّقی لوگ 13 اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الذّٰرِیٰت 13
اس سیاق وسباق میں لفظ متقی صاف طور پر یہ معنی دے رہا ہے کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کی کتاب اور اس کے رسول کی دی ہوئی خبر پر یقین لا کر آخرت کو مان لیا، اور وہ رویہ اختیار کرلیا جو حیات اخروی کی کامیابی کے لیے انہیں بتایا گیا تھا، اور اس روش سے اجتناب کیا جس کے متعلق انہیں بتادیا گیا تھا کہ یہ خدا کے عذاب میں مبتلا کرنے والی ہے۔