تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 51. Adh-Dhaariyat · Ayah 2
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ﴿2﴾
- فَالْحٰمِلٰتِپھر اٹھانے والی
- وِقْرًابوجھ
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔ 1
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الذّٰرِیٰت 1
اس امر پر تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ الذاریات سے مراد پراگندہ کرنے والی اور گردو غبار اڑانے والی ہوائیں ہیں، اور اَلْحٰمِلٰتِ وِقْراً ، (بھاری بوجھ اٹھانے والیوں) سے مراد وہ ہوائیں ہیں جو سمندروں سے لاکھوں کروڑوں گیلن پانی کے بخارات بادلوں کی شکل میں اٹھا لیتی ہیں۔ یہی تفسیر حضرت عمر، حضرت علی، حضرت عبداللہ بن عباس، حضرت عبداللہ بن عمر اور مجاہد، سعید بن جبیر، حسن بصری، قتادہ اور سدی ؓ وغیرہ حضرات سے منقول ہے۔