Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 51. Adh-Dhaariyat · Ayah 26

Tafseer
  1. فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ﴿26﴾

    1. فَرَاغَپھر وہ متوجہ ہوا
    2. اِلٰٓىطرف
    3. اَهْلِهٖاپنے اہل خانہ
    4. فَجَآءَ بِعِجْلٍپس لایا بچھڑا
    5. سَمِيْنٍفربہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا 24، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا 25لاکر
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الذّٰرِیٰت 24 یعنی اپنے مہمانوں سے یہ نہیں کہا کہ میں آپ کے لیے کھانے کا انتظام کرتا ہوں بلکہ انہیں بٹھا کر خاموشی سے ضیافت کا انتظام کرنے چلے گئے، تاکہ مہمان تکلفاً یہ نہ کہیں کہ اس تکلیف کی کیا حاجت ہے۔ سورة الذّٰرِیٰت 25 سورة ہود میں عِجْلٍ حَنِیْذٍ (بھنے ہوئے بچھڑے) کے الفاظ ہیں۔ یہاں بتایا گیا کہ آپ نے خوب چھانٹ کر موٹا تازہ بچھڑا بھنوایا تھا۔
Tafheem-ul-Quran - 51 : 26