Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 52. At-Tur · Ayah 23

Tafseer
  1. یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ﴿23﴾

    1. يَتَنَازَعُوْنَایک دوسرے سے چھینیں گے
    2. فِيْهَااس میں
    3. كَاْسًاجام میں۔ پیالوں میں
    4. لَّا لَغْوٌ فِيْهَانہ کوئی بےہودہ گوئی ہوگی اس میں
    5. وَلَا تَاْثِيْمٌاور نہ کوئی گناہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ ایک دوسرے سے جامِ شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یادہ گوئی ہوگی نہ بدکرداری۔ 18
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الطُّوْر 18 یعنی وہ شراب نشہ پیدا کرنے والی نہ ہوگی کہ اسے پی کر وہ بد مست ہوں اور بیہودہ بکواس کرنے لگیں، یا گالم گلوچ اور دھول دھپے پر اتر آئیں، یا اس طرح کی فحش حرکات کرنے لگیں جیسی دنیا کی شراب پینے والے کرتے ہیں۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، تفسیر سورة صافات، حاشیہ 27)۔