تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 53. An-Najm · Ayah 26
Tafseerوَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى﴿26﴾
- وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍاور کتنے ہی فرشتے ہیں
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- لَانہ
- تُغْنِيْ شَفَاعَتُهُمْکام آئے گی ان کی سفارش
- شَيْئًاکچھ بھی
- اِلَّا مِنْۢ بَعْدِمگر اس کے بعد
- اَنْ يَّاْذَنَ اللّٰهُکہ اجازت دے اللہ
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہے
- وَيَرْضٰىاور وہ راضی ہوجائے
Translation · Tafheem-ul-Quran
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آسکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے۔ 21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّجْم 21
یعنی تمام فرشتے مل کر بھی اگر کسی کی شفاعت کریں تو وہ اس کے حق میں نافع نہیں ہو سکتی، کجا کہ تمہارے ان بناوٹی معبودوں کی شفاعت کسی کی بگڑی بنا سکے۔ خدائی کے اختیارات سارے کے سارے بالکل اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔ فرشتے بھی اس کے حضور کسی کی سفارش کرنے کی اس وقت تک جسارت نہیں کرسکتے جب تک وہ انہیں اس کی اجازت نہ دے اور کسی کے حق میں ان کی سفارش سننے پر راضی نہ ہو۔