تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 53. An-Najm · Ayah 47
Tafseerوَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ﴿47﴾
- وَاَنَّ عَلَيْهِاور بیشک اس پر ہے
- النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىدوسری دفعہ جی اٹھنا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمّہ ہے،42
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّجْم 42
اوپر کی دونوں آیتوں کے ساتھ ملا کر اس آیت کو دیکھا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ترتیب کلام سے خود بخود حیات بعد الموت کی دلیل بھی برآمد ہو رہی ہے۔ جو خدا موت دینے اور زندگی بخشنے پر قدرت رکھتا ہے۔ اور جو خدا نطفے کی حقیر سی بوند سے انسان جیسی مخلوق پیدا کرتا ہے، بلکہ ایک ہی مادہ تخلیق و طریق پیدائش عورت اور مرد کی دو الگ صنفیں پیدا کر دکھاتا ہے، اس کے لیے انسان کو دوبارہ پیدا کرنا کچھ دشوار نہیں ہے۔