تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 53. An-Najm · Ayah 56
هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى﴿56﴾
- ھٰذَا نَذِيْرٌیہ ایک ڈراوا ہے
- مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰىپہلے ڈراووں میں سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّجْم 49
اصل الفاظ ہیں ھٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلیٰ۔ اس فقرے کی تفسیر میں مفسرین کے تین اقوال ہیں۔ ایک یہ کہ نذیر سے مراد محمد ﷺ ہیں۔ دوسرے یہ کہ اس سے مراد قرآن ہے۔ تیسرے یہ کہ اس سے مراد پچھلی ہلاک شدہ قوموں کا انجام ہے جس کا مال اوپر کی آیات میں بیان فرمایا گیا ہے۔ سیاق کلام کے لحاظ سے ہمارے نزدیک یہ تیسری تفسیر قابل ترجیح ہے۔