تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 53. An-Najm · Ayah 58
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ﴿58﴾
- لَيْسَ لَهَانہیں اس کے لیے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- كَاشِفَةٌکوئی ہٹانے والی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹانے والا نہیں۔ 51
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّجْم 51
یعنی فیصلے کی گھڑی جب آجائے گی تو نہ تم اسے روک سکو گے اور نہ تمہارے معبود ان غیر اللہ میں سے کسی کا یہ بل بوتا ہے کہ وہ اس کو ٹال سکے۔ ٹال سکتا ہے تو اللہ ہی ٹال سکتا ہے، اور وہ اسے ٹالنے والا نہیں ہے۔