تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 53. An-Najm · Ayah 7
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ﴿7﴾
- وَهُوَاور وہ
- بِالْاُفُقِافق پر تھا
- الْاَعْلٰىبالائی۔ اعلیٰ
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا 7
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّجْم 7
اُفق سے مراد ہے آسمان کا مشرقی کنارا جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے اور دن کی روشنی پھیلتی ہے۔ اسی کو سورة تکویر کی آیت 23 میں افق مبین کہا گیا ہے۔ دونوں آیتیں صراحت کرتی ہیں کہ پہلی مرتبہ جبریل ؑ جب نبی ﷺ کو نظر آئے اس وقت وہ آسمان کے مشرقی کنارے سے نمودار ہوئے تھے۔ اور متعدد و معتبر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت وہ اپنی اصلی صورت میں تھے جس میں اللہ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا ہے۔ آ گے چل کر ہم وہ تمام روایات نقل کریں گے جن میں یہ بات بیان کی گئی ہے۔