تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 43
Tafseerاَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ﴿43﴾
- اَكُفَّارُكُمْکیا کفار تمہارے
- خَيْرٌبہتر ہیں
- مِّنْ اُولٰٓئِكُمْان لوگوں سے
- اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌیا تمہارے لیے کوئی معافی ہے
- فِي الزُّبُرِصحیفوں میں
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیا تمہارے کُفّار کچھ اُن لوگوں سے بہتر ہیں؟ 23 یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَمَر 23
خطاب ہے قریش کے لوگوں سے۔ مطلب یہ ہے کہ تم میں آخر کیا خوبی ہے، کون سے لعل تمہارے لٹکے ہوئے ہیں کہ جس کفر اور تکذیب اور ہٹ دھرمی کی روش پر دوسری قوموں کو سزا دی جا چکی ہے وہی روش تم اختیار کرو تو تمہیں سزا نہ دی جائے ؟