تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 53
Tafseerوَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ﴿53﴾
- وَكُلُّاور ہر
- صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍچھوٹا اور بڑا
- مُّسْتَطَرٌلکھا ہوا ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے۔ 28
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَمَر 28
یعنی یہ لوگ اس غلط فہمی میں بھی نہ رہیں کہ ان کا کیا دھرا کہیں غائب ہوگیا ہے۔ نہیں، ہر شخص، ہر گروہ اور ہر قوم کا پورا ریکارڈ محفوظ ہے اور اپنے وقت پر وہ سامنے آجائے گا۔