Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 23

Tafseer
  1. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿23﴾

    1. فَبِاَيِّ اٰلَآءِتو ساتھ کون سی نعمتوں کے
    2. رَبِّكُمَااپنے رب کی تم دونوں
    3. تُكَذِّبٰنِتم دونوں جھٹلاؤ گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی قدرت کے  کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ 22
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الرَّحْمٰن 22 یہاں بھی اگرچہ " آلاء " میں قدرت کا پہلو نمایاں ہے، لیکن نعمت اور اوصاف حمیدہ کا پہلو بھی مخفی نہیں ہے۔ یہ خدا کی نعمت ہے کہ سمندر سے یہ قیمتی چیزیں برآمد ہوتی ہیں، اور یہ اس کی شان ربوبیت ہے کہ جس مخلوق کو اس نے ذوق جمال اور شوق زینت بخشا تھا اس کے ذوق و شوق کی تسکین کے لیے طرح طرح کی حسین چیزیں اس نے اپنی دنیا میں پیدا کردیں۔