تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 56. Al-Waaqia · Ayah 46
Tafseerوَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ﴿46﴾
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- يُصِرُّوْنَاصرار کرتے
- عَلَي الْحِنْثِ الْعَظِيْمِبڑے گناہ پر
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور گناہِ عظیم پر اصرار کرتے تھے۔ 20
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْوَاقِعَة 20
یعنی خوشحالی نے ان پر الٹا اثر کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہونے کے بجائے وہ الٹے کافر نعمت ہوگئے تھے۔ اپنی لذات نفس میں منہمک ہو کر خدا کو بھول گئے تھے۔ اور گناہ عظیم پر مصر تھے۔ " گناہ عظیم " کا لفظ جامع ہے۔ اس سے مراد کفر و شرک اور دہریت بھی ہے اور اخلاق و اعمال کا ہر بڑا گناہ بھی۔