تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 56. Al-Waaqia · Ayah 75
Tafseerفَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ﴿75﴾
- فَلَآ اُقْسِمُپس نہیں میں قسم کھاتا ہوں
- بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِتاروں کے مواقع کی۔ غروب ہونے کی جگہوں کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
36 پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْوَاقِعَة 36
یعنی بات وہ نہیں ہے جو تم سمجھے بیٹھے ہو۔ یہاں قرآن کے من جانب اللہ ہونے پر قسم کھانے سے پہلے لفظ لا کا استعمال خود یہ ظاہر کر رہا ہے کہ لوگ اس کتاب پاک کے متعلق کچھ باتیں بنا رہے تھے جن کی تردید کرنے کے لیے یہ قسم کھائی جا رہی ہے۔