Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 57. Al-Hadid · Ayah 26

  1. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَع﴿26﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اَرْسَلْنَا نُوْحًابھیجا ہم نے نوح کو
    3. وَّاِبْرٰهِيْمَاور ابراہیم کو
    4. وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نے
    5. فِيْ ذُرِّيَّتِهِمَاان دونوں کی اولاد میں
    6. النُّبُوَّةَنبوت کو
    7. وَالْكِتٰبَاور کتاب کو
    8. فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ ۚتو بعض ان میں سے ہدایت یافتہ ہیں
    9. وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْاور بہت سے ان میں سے
    10. فٰسِقُوْنَفاسق ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
48 ہم نے نوحؑ  اور ابراہیمؑ  کو بھیجا اور اُن دونوں کی نسل میں نبوّت اور کتاب رکھ دی۔ 49 پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہوگئے۔ 50
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحَدِیْد 48 اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ محمد ﷺ سے پہلے جو رسول بینات اور کتاب اور میزان لے کر آئے تھے ان کے ماننے والوں میں کیا بگاڑ پیدا ہوا۔ سورة الْحَدِیْد 49 یعنی جو رسول بھی اللہ کی کتاب لے کر آئے وہ حضرت نوح کی، اور ان کے بعد حضرت ابراہیم کی نسل سے تھے۔ سورة الْحَدِیْد 50 یعنی نافرمان ہوگئے، اللہ کی اطاعت کے دائرے سے نکل گئے۔