تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 57. Al-Hadid · Ayah 9
هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ﴿9﴾
- هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
- يُنَزِّلُجو اتارتا ہے
- عَلٰي عَبْدِهٖٓاپنے بندے پر
- اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍآیات روشن
- لِّيُخْرِجَكُمْتاکہ وہ نکالے تم کو
- مِّنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
- اِلَى النُّوْرِ ۭروشنی کی طرف
- وَاِنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
- بِكُمْساتھ تمہارے
- لَرَءُوْفٌالبتہ شفقت کرنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہربان ہے