تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 59. Al-Hashr · Ayah 1
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿1﴾
- سَبَّحَپاکیزگی بیان کرتا ہے
- لِلّٰهِاللہ کی
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَا فِي الْاَرْضِ ۚاور جو زمین میں
- وَهُوَاور وہ
- الْعَزِيْزُغالب
- الْحَكِيْمُحکمت والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہی غالب اور حکیم ہے۔ 1
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحَشْر 1
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد پنجم، تفسیر سورة الحدید، حاشیہ۔ 1، و 2، بنی نضیر کے اخراج پر تبصرہ شروع کرنے سے پہلے یہ تمہیدی فقرہ ارشاد فرمانے سے مقصود ذہن کو یہ حقیقت سمجھنے کے لیے تیار کرنا ہے کہ اس طاقتور یہودی قبیلے کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا وہ مسلمانوں کی طاقت کا نہیں بلکہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ تھا۔