تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 59. Al-Hashr · Ayah 3
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِی الدُّنْیَا١ؕ وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ﴿3﴾
- وَلَوْلَآاور اگر نہ
- اَنْیہ کہ
- كَتَبَلکھ رکھا ہوتا
- اللّٰهُاللہ
- عَلَيْهِمُان پر
- الْجَلَآءَجلا وطن ہونا
- لَعَذَّبَهُمْتو وہ انہیں عذاب دیتا
- فِي الدُّنْيَا ۭدنیا میں
- وَلَهُمْاور ان کے لئے
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- عَذَابُ النَّارِجہنم کا عذاب
Translation · Tafheem-ul-Quran
اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا، 8 اور آخرت میں تو ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ہی
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحَشْر 8
دنیا کے عذاب سے مراد ہے ان کا نام و نشان مٹا دینا۔ اگر وہ صلح کر کے اپنی جانیں بچانے کے بجائے لڑتے تو ان کا پوری طرح قلع قمع ہوجاتا۔ ان کے مرد مارے جاتے اور ان کی عورتیں اور ان کے بچے لونڈی غلام بنا لیے جاتے جنہیں فدیہ دے کر چھڑانے والا بھی کوئی نہ ہوتا۔