تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 143
ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ۚ مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِ١ؕ قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَیْهِ اَرْحَامُ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ نَبِّئُوْنِیْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَۙ﴿143﴾
- ثَمٰنِيَةَآٹھ
- اَزْوَاجٍجوڑے
- مِنَسے
- الضَّاْنِبھیڑ
- اثْنَيْنِدو
- وَاور
- مِنَسے
- الْمَعْزِبکری
- اثْنَيْنِدو
- قُلْپوچھیں
- ءٰٓالذَّكَرَيْنِکیا دونوں نر
- حَرَّمَحرام کیے
- اَمِ الْاُنْثَيَيْنِیا دونوں مادہ
- اَمَّایا جو
- اشْتَمَلَتْلپٹ رہا ہو
- عَلَيْهِاس پر
- اَرْحَامُرحم (جمع)
- الْاُنْثَيَيْنِدونوں مادہ
- نَبِّئُوْنِيْمجھے بتاؤ
- بِعِلْمٍکسی علم سے
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم
- صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ آٹھ نر و مادہ ہیں، دو بھیڑ کی قسم سے اور دو بکری کی قسم سے، اے محمد ؐ ! ان سے پُوچھو کہ اللہ نے اُن کے نر حرام کیے ہیں یا مادہ، یا وہ بچّے جو بھیڑوں اور بکریوں کے پیٹ میں ہوں؟ ٹھیک ٹھیک علم کے ساتھ مجھے بتا ؤ اگر تم سچے ہو۔119
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 119
یعنی گمان و وہم یا آبائی روایات نہ پیش کرو بلکہ علم پیش کرو اگر وہ تمہارے پاس ہو۔