Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 31

  1. قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوْا یٰحَسْرَتَنَا عَلٰى مَا فَرَّطْنَا فِیْهَا١ۙ وَ هُمْ یَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰى ظُهُوْرِهِمْ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ﴿31﴾

    1. قَدْتحقیق
    2. خَسِرَگھاٹے میں پڑے
    3. الَّذِيْنَ كَذَّبُوْاوہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا
    4. بِلِقَآءِملنا
    5. اللّٰهِاللہ
    6. حَتّٰىیہانتک کہ
    7. اِذَاجب
    8. جَآءَتْهُمُآپ پہنچی ان پر
    9. السَّاعَةُقیامت
    10. بَغْتَةًاچانک
    11. قَالُوْاوہ کہنے لگے
    12. يٰحَسْرَتَنَاہائے ہم پر افسوس
    13. عَلٰيپر
    14. مَا فَرَّطْنَاجو ہم نے کو تا ہی کی
    15. فِيْهَااس میں
    16. وَهُمْاور وہ
    17. يَحْمِلُوْنَاٹھائے ہوں گے
    18. اَوْزَارَهُمْاپنے بوجھ
    19. عَلٰيپر
    20. ظُهُوْرِهِمْاپنی پیٹھ (جمع)
    21. اَلَاآگاہ رہو
    22. سَآءَبرا
    23. مَا يَزِرُوْنَجو وہ اٹھائیں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
نقصان میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے اپنی ملاقات کی اطلاع کو جھوٹ قرار دیا جب اچانک وہ گھڑی آ جائے گی تو یہی لوگ کہیں گے "افسوس! ہم سے اس معاملہ میں کیسی تقصیر ہوئی" اور اِن کا حال یہ ہوگا کہ اپنی پیٹھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے ہوں گے دیکھو! کیسا برا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں