تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 57
Tafseerقُلْ اِنِّیْ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ كَذَّبْتُمْ بِهٖ١ؕ مَا عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ١ؕ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِ١ؕ یَقُصُّ الْحَقَّ وَ هُوَ خَیْرُ الْفٰصِلِیْنَ﴿57﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- اِنِّىْبیشک میں
- عَلٰيپر
- بَيِّنَةٍروشن دلیل
- مِّنْسے
- رَّبِّيْاپنا رب
- وَكَذَّبْتُمْاور تم جھٹلاتے ہو
- بِهٖاس کو
- مَا عِنْدِيْنہیں میرے پاس
- مَاجس
- تَسْتَعْجِلُوْنَتم جلدی کر رہے ہو
- بِهٖاس کی
- اِنِصرف
- الْحُكْمُحکم
- اِلَّامگر (صرف)
- لِلّٰهِاللہ کیلئے
- يَقُصُّبیان کرتا ہے
- الْحَقَّحق
- وَهُوَاور وہ
- خَيْرُبہتر
- الْفٰصِلِيْنَفیصلہ کرنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
کہو، میں اپنے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن پر قائم ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے، اب میرے اختیار میں وہ چیز ہے نہیں جس کے لیے تم جلدی مچارہے ہو،39 فیصلہ کا سارا اختیار اللہ کو ہے، وہی امرِ حق بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 39
اشارہ ہے عذاب الہٰی کی طرف۔ مخالفین کہتے تھے کہ اگر تم خدا کی طرف سے بھیجے ہوئے نبی ہو اور ہم کھلم کھلا تمہیں جھٹلا رہے ہیں تو کیوں نہیں خدا کا عذاب ہم پر ٹوٹ پڑتا ؟ تمہارے مامور من اللہ ہونے کا تقاضا تو یہ تھا کہ ادھر کوئی تمہاری تکذیب یا توہین کرتا اور ادھر فوراً زمین دھنستی اور وہ اسمیں سما جاتا، یا بجلی گرتی اور وہ بھسم ہوجاتا۔ یہ کیا ہے کہ خدا کا فرستادہ اور اس پر ایمان لانے والے تو مصیبتوں پر مصیبتیں اور ذلتوں پر ذلتیں سہ رہے ہیں اور ان کو گالیاں دینے اور پتھر مارنے والے چین کیے جاتے ہیں ؟