تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 63
قُلْ مَنْ یُّنَجِّیْكُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُوْنَهٗ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ۚ لَئِنْ اَنْجٰىنَا مِنْ هٰذِهٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ﴿63﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- مَنْکون
- يُّنَجِّيْكُمْبچاتا ہے تمہیں
- مِّنْسے
- ظُلُمٰتِاندھیرے
- الْبَرِّخشکی
- وَالْبَحْرِاور دریا
- تَدْعُوْنَهٗتم پکارتے ہو اس کو
- تَضَرُّعًاگڑگڑا کر
- وَّخُفْيَةًاور چپکے سے
- لَئِنْکہ اگر
- اَنْجٰىنَابچا لے ہمیں
- مِنْسے
- هٰذِهٖاس
- لَنَكُوْنَنَّتو ہم ہوں
- مِنَسے
- الشّٰكِرِيْنَشکر ادا کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے محمدؐ! ا ن سے پوچھو، صحرا اور سمندر کی تاریکیوں میں کون تمہیں خطرات سے بچاتا ہے؟ کو ن ہے جس سے تم (مصیبت کے وقت) گڑ گڑا، گڑگڑا کر اور چپکے چپکے دعائیں مانگتے ہو؟ کس سے کہتے ہو کہ اگر اس بلا سے تو نے ہم کو بچا لیا تو ہم ضرور شکر گزار ہوں گے؟