تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 68
Tafseerوَ اِذَا رَاَیْتَ الَّذِیْنَ یَخُوْضُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ١ؕ وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿68﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَيْتَتو دیکھے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو کہ
- يَخُوْضُوْنَجھگڑتے ہیں
- فِيْٓمیں
- اٰيٰتِنَاہماری آیتیں
- فَاَعْرِضْتو کنارا کرلے
- عَنْهُمْان سے
- حَتّٰيیہانتک کہ
- يَخُوْضُوْاوہ مشغول ہو
- فِيْمیں
- حَدِيْثٍکوئی بات
- غَيْرِهٖاس کے علاوہ
- وَاِمَّااور اگر
- يُنْسِيَنَّكَبھلا دے تجھے
- الشَّيْطٰنُشیطان
- فَلَا تَقْعُدْتو نہ بیٹھ
- بَعْدَبعد
- الذِّكْرٰيیاد آنا
- مَعَساتھ (پاس)
- الْقَوْمِقوم (لوگ)
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اوراے محمد ؐ ، جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات پر نکتہ چینیاں کر رہے ہیں تو ان کے پاس سے ہٹ جاوٴ یہاں تک کہ وہ اس گفتگو کو چھوڑ کر دُوسری باتوں میں لگ جائیں۔ اور اگر کبھی شیطان تمہیں بھُلاوے میں ڈال دے44 تو جس وقت تمہیں اس غلطی کا احساس ہوجائے اس کے بعد پھر ایسے ظالم لوگوں کے پاس نہ بیٹھو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 44
یعنی اگر کسی وقت ہماری یہ ہدایت تمہیں یاد نہ رہے اور تم بھولے سے ایسے لوگوں کی صحبت میں بیٹھے رہ جاؤ۔