تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 9
Tafseerوَ لَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا وَّ لَلَبَسْنَا عَلَیْهِمْ مَّا یَلْبِسُوْنَ﴿9﴾
- وَلَوْاور اگر
- جَعَلْنٰهُہم اسے بناتے
- مَلَكًافرشتہ
- لَّجَعَلْنٰهُتو ہم اسے بناتے
- رَجُلًاآدمی
- وَّلَلَبَسْنَاہم شبہ ڈالتے
- عَلَيْهِمْان پر
- مَّا يَلْبِسُوْنَجو وہ شبہ کرتے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اگر ہم فرشتے کو اُتارتے تب بھی اسے انسانی شکل ہی میں اُتارتے اور اس طرح انہیں اُسی شبہ میں مُبتلا کردیتے جس میں اب یہ مبتلا ہیں۔7
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 7
یہ ان کے اعتراض کا دوسرا جواب ہے۔ فرشتے کے آنے کی پہلی صورت یہ ہو سکتی تھی کہ وہ لوگوں کے سامنے اپنی اصلی غیبی صورت میں ظاہر ہوتا۔ لیکن اوپر بتادیا گیا کہ ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔ اب دوسری صورت یہ باقی رہ گئی کہ وہ انسانی صورت میں آئے۔ اس کے متعلق فرمایا جا رہا ہے کہ اگر وہ انسانی صورت میں آئے تو اس کے مامور من اللہ ہونے میں بھی تم کو وہی اشتباہ پیش آئے گا جو محمد ﷺ کے مامور من اللہ ہونے میں پیش آرہا ہے۔