تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 61. As-Saff · Ayah 7
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴿7﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم ہے
- مِمَّنِ افْتَرٰىاس سے جو گھڑے
- عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَاللہ پر جھوٹ کو
- وَهُوَ يُدْعٰٓىحالانکہ وہ بلایا جاتا ہو
- اِلَى الْاِسْلَامِاسلام کی طرف
- وَاللّٰهُاور اللہ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اب بھلا اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جُھوٹے بہتان باندھے 10 حالانکہ اسے اسلام (اللہ کے آگے سرِ اطاعت جھکا دینے) کی دعوت دی جا رہی ہو؟ 11 ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصَّف 10
یعنی اللہ کے بھیجے ہوئے نبی کو جھوٹا مدعی قرار دے، اور اللہ کے اس کلام کو جو اس کے نبی پر نازل ہو رہا ہو، نبی کا اپنا گھڑا ہوا کلام ٹھہرائے۔
سورة الصَّف 11
یعنی اول تو سچے نبی کو جھوٹا مدعی کہنا ہی بجائے خود کچھ کم ظلم نہیں ہے، کجا کہ اس پر مزید ظلم یہ کیا جائے کہ بلانے والا تو خدا کی بندگی و اطاعت کی طرف بلا رہا ہو اور سننے والا جواب میں اسے گالیاں دے اور اس کی دعوت کو زک دینے کے لیے جھوٹ اور بہتان اور افترا پردازیوں کے ہتھکنڈے استعمال کرے۔