Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 64. At-Taghaabun · Ayah 12

Tafseer
  1. وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿12﴾

    1. وَاَطِيْعُوااور اطاعت کرو
    2. اللّٰهَاللہ کی
    3. وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَاور اطاعت کرو رسول کی
    4. فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْپھر اگر منہ موڑو تم
    5. فَاِنَّمَاتو بیشک
    6. عَلٰي رَسُوْلِنَاہمارے رسول پر
    7. الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُپہنچانا ہے کھلم کھلا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ کی اطاعت کرو اوررسُول کی طاعت کرو۔ لیکن اگر تم اطاعت سےمُنہ موڑتے ہو تو ہمارے رسُول پر صاف صاف حق پہنچادینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ 27
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّغَابُن 27 سلسلہ کلام کے لحاظ سے اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ اچھے حالات ہوں یا برے حالات، ہر حال میں اللہ اور رسول کی اطاعت پر قائم رہو۔ لیکن اگر مصائب کے ہجوم سے گھبرا کر تم اطاعت سے منہ موڑ گئے تو اپنا ہی نقصان کرو گے۔ ہمارے رسول پر صرف یہ ذمہ داری تھی کہ راہ راست تم کو ٹھیک ٹھیک بتادے، سو اس کا حق رسول نے ادا کردیا ہے۔