تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 64. At-Taghaabun · Ayah 5
اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ١٘ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿5﴾
- اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آئی تمہارے پاس
- نَبَؤُا الَّذِيْنَخبر ان لوگوں کی
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- فَذَاقُوْاتو انہوں نے چکھا
- وَبَالَ اَمْرِهِمْوبال اپنے کام کا
- وَلَهُمْ عَذَابٌاور ان کے لیے عذاب
- اَلِيْمٌدردناک
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیا تمہیں اُن لوگوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اِس سے پہلے کُفر کیا اور پھر اپنی شامتِ اعمال کا مزہ چکھ لیا؟ اور آگے اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب ہے۔ 10
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّغَابُن 10
یعنی دنیا میں انہوں نے شامت اعمال کا جو مزا چکھا وہ ان کے جرائم کی نہ اصل سزا تھی نہ پوری سزا۔ اصلی اور پوری سزا تو ابھی آخرت میں ان کو بھگتنی ہے۔ لیکن دنیا میں جو عذاب ان پر آیا اس سے لوگ یہ سبق لے سکتے ہیں کہ جن قوموں نے بھی اپنے رب کے مقابلے میں کفر کا رویہ اختیار کیا وہ کس طرح بگڑتی چلی گئیں اور آخر کس انجام سے دوچار ہوئیں۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، الاعراف، حاشیہ 5۔ 6۔ ہود، حاشیہ 105)۔