Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 10

Tafseer
  1. وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ﴿10﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تُطِعْتم اطاعت کرو
    3. كُلَّ حَلَّافٍبہت قسمیں کھانے والے کی
    4. مَّهِيْنٍذلیل
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہر گز نہ دبو کسی ایسے شخص سے جو بہت قسمیں کھانے والا بے وقعت آدمی ہے، 6
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَلَم 6 اصل میں لفظ مھین استعمال ہوا ہے جو حقیر و ذلیل اور گھٹیا آدمی کے لیے بولا جاتا ہے۔ درحقیقت یہ بہت قسمیں کھانے والے آدمی کی لازمی صفت ہے۔ وہ بات بات پر اس لیے قسم کھاتا ہے اسے خود یہ احساس ہوتا ہے کہ لوگ اسے جھوٹا سمجھتے ہیں اور اس کی بات پر اس وقت تک یقین نہیں کریں گے جب تک وہ قسم نہ کھائے۔ اس بنا پر وہ اپنی نگاہ میں خود بھی ذلیل ہوتا ہے اور معاشرے میں بھی اس کی کوئی وقعت نہیں ہوتی۔
Tafheem-ul-Quran - 68 : 10