Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 14

Tafseer
  1. اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَؕ﴿14﴾

    1. اَنْ كَانَکہ ہے وہ
    2. ذَا مَالٍمال والا
    3. وَّبَنِيْنَاور بیٹوں والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے۔ 10
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَلَم 10 اس فقرے کا تعلق اوپر کے سلسلہ کلام سے بھی ہوسکتا ہے اور بعد کے فقرے سے بھی۔ پہلی صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ ایسے آدمی کی دھونس اس بنا پر قبول نہ کرو کہ وہ بہت مال اولاد رکھتا ہے۔ دوسری صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ بہت مال اولاد والا ہونے کی بنا پر وہ مغرور ہوگیا ہے، جب ہماری آیات اس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ اگلے وقتوں کے افسانے ہیں۔