تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 47
Tafseerاَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ﴿47﴾
- اَمْیا
- عِنْدَهُمُان کے پاس
- الْغَيْبُکوئی غیب ہے
- فَهُمْ يَكْتُبُوْنَتو وہ لکھ رہے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟ 30
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَلَم 30
یہ دوسرا سوال بھی بظاہر رسول اللہ ﷺ سے ہے مگر دراصل آپ کے مخالفین اس کے مخاطب ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ کیا تم لوگوں نے پردہ غیب کے پیچھے جھانک کر دیکھ لیا ہے کہ یہ رسول فی الواقع خدا کا بھیجا ہوا رسول نہیں ہے اور جو حقیقتیں یہ تم سے بیان کر رہا ہے وہ بھی غلط ہیں، اس لیے تم اس کو جھٹلانے میں اتنی شدت برت رہے ہو ؟ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفسیر سورة طور، حاشیہ 32)۔